اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس ڈنڈا لیکر زمان پارک پہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عندلیب عباس ڈنڈا لے کر زمان پارک پہنچ گئیں۔

عمران خان کی متوقع گرفتاری کی اطلاع ملنے پر عندلیب عباس سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عندلیب عباس نے کہا کہ 30 اپریل قریب آ رہا ہے اس لیے پی ڈی ایم پھڑپھڑا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان کا ہر پلان فیل کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.