اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

اسلام آباد پولیس عدالتی نوٹس کی تعمیل کے بعد واپس لوٹ گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد سے پولیس ٹیم عدالتی نوٹس کی تعمیل کروا کر واپس لوٹ گئی۔

عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچی تھی، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ایس پی طاہر حسین کو گھیر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

زمان پارک کے باہر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا، مشتعل کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فرازی نے پولیس سے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس وصول کیا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ عمران خان اس وقت زمان پارک میں دستیاب ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنوں نے ایس ایس پی اسلام آباد طاہر حسین کو گھیرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے گریزاں ہیں، ایس پی کمرے میں گئے تھے مگر وہاں سابق وزیراعظم موجود نہیں تھے۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے مسلسل غیر حاضری کے بعد 28 فروری کو جاری کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.