جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 666 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 666 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 337 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 874 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 361 رہی۔

حصص بازار میں 19 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 7 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 79 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 356 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.