جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

وزیر قانون نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کردی، ہفتے کے دن سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں۔

 کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون کا بیان شرم ناک ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے۔

رانا ثنا نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں کون سی سیاست ہوتی ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی،

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود فضا بنی ہوئی ہے کہ شاید الیکشنز 90 دن کے اندر نہ ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ پتہ نہیں الیکشنز 90 دن میں ہوں گے یا نہیں، ہم عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ قوم موبائل فونز کی وجہ سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،  کوئی ایک جھوٹ بولے، سوشل میڈیا کے ذریعے ایک گھنٹے میں سب پتہ چل جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.