بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 198 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 17ویں میچ میں محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کے باوجود پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 198 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر یہ پہلا میچ ہے، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے طیب طاہر نے کہا ہے کہ کبھی کبھی کھلاڑی کا دن ہوتا ہے، میتھیو ویڈ بڑا کھلاڑی ہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 197 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 198 رنز کا ہدف دیا۔

عماد وسیم کا یہ فیصلہ اُس وقت درست لگنے لگا جب محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر محمد حارث کو صفر جبکہ ایک رنز بعد کپتان بابر اعظم کو بھی صفر پر پویلین لوٹایا۔

محمد عامر نے اپنے اگلے اوور میں صائم ایوب کو بھی میدان بدر کردیا۔

اس کے بعد ایسا لگا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کو بڑا ہدف نہیں دے سکے گی لیکن اس کے بعد حسیب اللّٰہ خان، روومین پاول اور ٹام کوہلر کیڈمور نے کراچی کنگز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ 

حسیب اللّٰہ خان 50 اور روومین پاول 64 رنز کی باری کھیل کر گئے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے عامر جمال نے 5 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی، ان کے علاوہ کوئی اور بالر خاطر خواہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا یہ دوسرا میچ ہے۔ 

14 فروری کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا، جو بابر اعظم الیون نے صرف 2 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

پی ایس ایل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 مقابلوں میں پشاور کی ٹیم ہی فاتح رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.