جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

ایک ماہ میں مہنگائی میں 4.32 فیصد اضافہ

ادارۂ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ میں مہنگائی میں 4.32 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 31.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہونے میں وقت لگے گا، 6 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارے کو 67 فیصد کم کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ جولائی 2022ء تا فروری 2023ء مہنگائی کی شرح 26.19 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 4.54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 4.01 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.