جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے 59 کارکنوں کو سرگودھا جیل سے ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق گرفتار 59 کارکنوں کے 30 روز کے لیے نظر بندی کے احکامات ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد 84 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور سے اسد عمر سمیت 25 کارکنوں کو 23 فروری کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی۔
اس تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری پیش کر چکے ہیں۔
Comments are closed.