بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

بھارتی فوج اب مویشی بھی چوری کرنے لگی

بھارت اور بنگلادیش کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، بھارتی فوج اب مویشی چوری بھی کرنے لگی۔

بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو مار مار کر بھگا دیا۔

بھارتی کسانوں نے بی ایس ایف کو بنگالی چرواہوں کے کھیتوں سے جانور چرانے کی شکایت کی۔

بی ایس ایف کو نرمل چار بارڈر پر پوسٹ قائم کر کے بنگالی چرواہوں کو روکنے کا حکم ملا، انہوں نے چیک پوسٹ بنا کر بنگالی کسانوں کو بھٹکے جانوروں کی بازیابی سے روکا۔

مویشی واپس نہ کرنے پر بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو مارا، نہتے بنگالیوں کے ہاتھوں مار کے بعد بی ایس ایف کے مسلح جوان وہاں سے بھاگ نکلے۔

بنگالی کسانوں نے جانور بازیاب کروائے اور بی ایس ایف کے جوانوں سے ہتھیار بھی چھین لیے، کسانوں سے ہزیمت کے بعد بی ایس ایف نے بنگلادیشی بارڈر گارڈ سے رو رو کر شکایت کی۔

بنگالی کسانوں کے ہاتھوں مار پیٹ سے بی ایس ایف کے 2 جوان شدید زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.