کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق 6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں موجود گیس سلینڈر بھی باہر منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ آگ لگنے کہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.