جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

قانون نے اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قانون نے اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کل اگر الیکشن کا اعلان کرتی ہے تو ہمیں لوازمات پورے کرنا ہوں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مریم نواز کے ہونے کا سیاسی فائدہ ہے مگر نواز شریف کے نہ ہونے کا سیاسی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نے اگر اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.