کرپٹو کرنسی جس کی مائینگ سکول کے نیچے زیر زمین ڈرینیج کی جگہ کی گئی
کاغذی نوٹوں کے بجائے اب ڈیجیٹل یا کرپٹوکرنسی جہاں خصوصاً نوجوانوں میں بہت مقبول ہے وہیں دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری اہلکار بھی اب ڈیجیٹل کرنسی پراعتماد کرنے لگے ہیں اور اس کے حصول میں میں پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔
اس کی حالیہ مثال امریکہ کی ریاست میساچوسٹس سے ملتی ہے جہاں ایک ٹاؤن میں ایک انتظامی اہلکارایک سکول میں زیر زمین (ڈرینیج کی جگہ میں) غیر قانونی کرپٹو کرنسی کی مائینگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔
وہاسیٹ میں اسسٹنٹ فیسیلیٹی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات 39 سالہ ندیم نہاس نے مقدمہ چلنے پر جمعہ کو عدالت سے استدعا کی ہے کہ انھیں اس معاملے میں سزا نہ دی جائے ۔
ندیم نہاس پر بوسٹن کے بالکل ساتھ واقع کوہاسٹ ہائی سکول میں آلات کے ساتھ توڑ پھوڑ اور بجلی کےغیر قانونی استعمال کا الزام عائد ہے۔
کرپٹو ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے خصوصی کمپیوٹرکے پروسیسرز کے ذریعے مائن جاتا ہے۔
اس ڈیجیٹل کرنسی کے لین دین میں بھاری بھرکم توانائی استعمال کرنے والے کمپیوٹر استعمال کئے جاتے ہیں جس میں بہت ذیادہ بجلی کا استعمال کیا جاتا ہے
کوہاسٹ پولیس چیف ولیم کویگلے نے بی بی سی کو اپنے بیان میں بتایا کہ ’حکام کو سب سے پہلے دسمبر 2021 میں ممکنہ کرپٹو مائننگ آپریشن سے آگاہ کیا گیا تھا۔‘
پولیس چیف کے مطابق’یہ آپریشن سکول کے زیر زمین موجود (ڈرینج کے پائپ کے لیے ) خلا سے چلایا جا رہا تھا جس کے متعلق کوہاسٹ ہائی سکول نے اگاہ کیا تھا۔‘
اس معاملے کی تحقیق کرنے والوں نے ڈائریکٹر ندیم نہاس سے تفتیش کی تو انھوں نے بتایا کہ سکول کے معمول کے معائنے کے دوران انھوں نے بجلی کی تاریں، عارضی ڈکٹ ورک، اور متعدد کمپیوٹرز دیکھے جو اپنی جگہ سے ہٹے ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ کے اس دوران حکام کو زیرزمین کمپیوٹرز ملے جو کرپٹو کرنسی مائننگ آپریشن میں استعمال ہو رہے تھے اور انھیں غیر قانونی طور پر سکول کے برقی نظام سے منسلک کیا گیا تھا۔
اس واقعہ کی تفتیش میں امریکی کوسٹ گارڈ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ شامل تھا جنھوں نے تین ماہ تک اس معاملے کی چھان بین کی اور ڈائریکٹر ندیم نہاس کو اس معاملے میں ملوث قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے:
عدالتی ریکارڈ کے مطابق کرپٹو کرنسی کی مائینگ کا آپریشن 2021 میں اپریل سے دسمبر تک چلتا رہا تھا جس دوران ہائی سکول کے بجلی کا بل تقریبا ساڑھے سترہ ہزار ڈالر تک جا پہنچا تھا۔
ندیم نہاس جنوری 2021 تک کوہاسیٹ ٹاؤن کے لیے کام کرتے رہے جس کے بعد انھوں نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
بی بی سی نے اس معاملے پر کوہاسٹ پبلک سکولزسے ان کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے پولیس کے بیان پر ہی اکتفا کرنے کی درخواست کی۔ تاہم سی بی ایس نیوز کے ساتھ اپنے ایک بیان میں انھوں نے دوران تفتیش پولیس کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
Comments are closed.