اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

امریکا: سان فرانسسکو میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

امریکی شہر سان فرانسسکو میں برفانی طوفان کے نتیجے میں سرد موسم کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے کچھ حصے برفانی طوفان کی زد میں ہیں، لاس اینجلس میں بلند مقامات پر برفباری اور دیگر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاس اینجلس میں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوبنے یا برف باری کے باعث بند ہیں جبکہ تقریباً 85 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہے۔

امریکا میں موسم سرما کے طوفان سے 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 15 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرامنٹو کے رہائشیوں کو بدھ تک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں طوفان کے نئے سسٹم سے آج 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.