تھر کول بلاک ون میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر چینی کمپنی نے حکومتِ سندھ کو خط لکھ دیا اور کہا ہے کہ اگر چوریاں نہ رکیں تو مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔
چینی کمپنی کے چیئرمین مینگ ڈھونگ آئی نے چیف سیکریٹری سندھ کے نام خط میں لکھا ہے کہ چوری کی وارداتوں میں مقامی نوجوان ملوث ہیں۔
چینی کمپنی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ قیمتی اسٹیل، الیکٹرک کیبل اور دیگر آلات چوری کرنے والوں کو پولیس سے چھڑوا لیا جاتا ہے، کچھ روز قبل بھی بجلی سپلائی کی ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچایا گیا۔
خط میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ تھر کول بلاک ون کی باڑ سے 2 کلومیٹر تک غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت پر پابندی عائد کی جائے۔
Comments are closed.