اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارکھان پولیس کے مطابق رکھنی کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بارکھان پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا خیر مواد موٹر سائیکل میں نصب کر کے اسے بازار میں کھڑا کیا گیا تھا۔

بارکھان دھماکے کے زخمیوں کو رکھنی اسپتال اور ڈی جی خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بارکھان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

کوئٹہ سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے رکھنی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.