چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا وائرس کے باعث 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
چینی طبی حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویرینٹ کے ہیں۔
چینی طبی حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں 60 فیصد BA.5.2.48 اور 29 فیصد BF.7.14 قسم کے ہیں۔
چینی طبی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین میں شناخت ہونے والے کورونا وائرس کے XBB.1 اور XBB.1.5 سمیت 22 ویرینٹ تشویش کا باعث ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں اب تک کورونا وائرس کے کُل 5 لاکھ 3 ہزار 302 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چین میں اس مؤذی وائرس نے اب تک 5 ہزار 272 افراد کی جان لی ہے۔
Comments are closed.