پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری میں ملوث لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث لڑکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ملزمہ ثمرین عرف مشا کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ملزمہ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔

جس پر سرکاری وکیل کو27 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ ثمرین عرف مشا مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب بلوچستان لے جا کر فروخت کرتی تھی۔

 ملزمہ اپنے ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.