جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلے کئی روز سے جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے کم ہونے کے بعد 260 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 269 روپے کا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر کے سستا ہونے اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سفر سست رفتار سے جاری ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 859 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 838 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.