سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت قانون نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15فروری سے منظور کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آفتاب سلطان نے نیب ہیڈکوارٹر میں اپنے الوداعی خطاب میں کہا تھا کہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں چلا سکتا، نہ کسی کے خلاف قائم ریفرنس محض اس بنیاد پر ختم کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بڑی شخصیت کا رشتہ دار ہے۔
Comments are closed.