
برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے شادی سے پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ سفر کے دوران اپنا فون پانی میں گر جانے کی وجہ سےمیگھن مارکل سے رابطہ کرنے کے لیے پرانے زمانے کے طریقے کا انتخاب کیا۔
ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپیئر‘میں یہ انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنا فون پانی میں گرجانے کے بعد میگھن مارکل سے رابطہ کرنے کے لیے ایک رومانوی خط لکھا تھا۔
اُنہوں نے خط میں لکھا تھا کہ’خوبصورت لڑکی، میں آپ کے بارے میں سوچنا بند نہیں کر سکتا، آپ کو یاد کر رہا ہوں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’میرا فون دریا میں گر گیا، یہاں بہت اچھا وقت گزرا لیکن کاش آپ بھی یہاں میرے ساتھ ہوتیں‘۔
شہزادہ ہیری نے یہ خط اپنے ایک قریبی دوست کے ذریعے میگھن مارکل کو بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی زندگی کے 38 سالوں میں جان بوجھ کر پیدا کیے گئے بگاڑ اور تکالیف کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں
Comments are closed.