
بیلجیم نے برطانیہ کی جانب سے، یورپ سے برطانوی حدود میں داخل ہونے والے غیر قانونی مہاجرین کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے، بیلجیم کی جانب سے انکار کا یہ فیصلہ برطانوی ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل کے رابطہ کرنے پر کیا گیا ہے۔
بیلجیم کے اسائلم کے وزیر سمیع مہدی نے جواب میں برطانوی ہوم منسٹر کو آگاہ کیا کہ بریگزیٹ کے بعد مہاجرین کی واپسی کا ڈبلن ارینجمنٹ ختم ہو چکا ہے جس کے بعد برطانیہ یورپ کے ساتھ کیے گئے سابقہ کثیرالجہتی تعاون کے معاہدوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکت کیوں کہ اس نے خود یورپ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈبلن ارینجمنٹ، برطانیہ اور یورپ کے درمیان وہ معاہدہ تھا جس کے نتیجے میں برطانیہ کسی بھی محفوظ ملک (ایسا ملک جہاں اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت اسائلم حاصل کرنے والے افراد کی جان کو خطرہ نہ ہو) سے اس کی سرزمین پر آنے والے مہاجرین کو واپس بھیجا جا سکتا تھا۔
برطانیہ کا کہنا ہے کہ مختلف راستوں خصوصی طور پر چینل عبور کرکے آنے والے 90 فیصد مہاجرین پڑوسی ممالک فرانس اور بیلجیئم سے آتے ہیں۔
جنہیں ان ممالک کو ’محفوظ ملک‘ ہونے کے باعث واپس لینا چاہیے۔
Comments are closed.