بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

کراچی: ایئر پورٹ پر دھند، حد نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ

کراچی میں ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 ہزار میٹر ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے جبکہ صبح میں دھند ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ان دنوں ہونے والی دھند کچھ غیر معمولی ہے، شہر گزشتہ ہفتے سے روزانہ دھند کی لپیٹ میں ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.