بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی بھارت سے گھر چلے گئے

آسٹریلیا کے اسپنر ایشٹن ایگر بھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے بھارت سے آسٹریلیا چلے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ وارنر اور جوش ہیزل ووڈ کے بعد ایشٹن ایگر تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جو سیریز ادھوری چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔

ایشٹن ایگر کو دورۂ بھارت کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کے ساتھ بطور اسپنر شامل کیا گیا تھا، جو ناگپور اور دہلی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

آسٹریلوی اسپنر اب شیفیلڈ شیلڈ اور مارش کپ میں ویسٹرن آسٹریلیا کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت نے ابتدائی دونوں میچز میں مہمان ٹیم کو شکست دی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.