
آبی تنازعات پر پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات مکمل ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں منگل کے روز کے مذاکرات کا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ آبی مذاکرات میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔
بھارتی عہدے دار کا کہنا ہے پاکستان نے بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ آبی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کررہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی پردیپ کمار سیکسینا کررہے ہیں۔
Comments are closed.