پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنیئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف دعوت آتی ہے کہ چیلنجز پر سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، دوسری طرف پرچوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ متضاد چیزیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلا ئی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی تھی، جس میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.