بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے شہریوں سے شراب کا استعمال چھوڑنے کے لیے انوکھے طریقے سے اپیل کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے ریاست مدھیا پردیش میں شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر لوگوں سے شراب چھوڑ کر دودھ پینے کی اپیل کی۔
رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ’شراب نہیں دودھ پیو‘ کے نعرے بھی لگائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون رہنما کے نعروں کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی تھی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اوما بھارتی نے گزشتہ سال جون میں اسی شراب بیچنے والی دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا جبکہ مارچ میں انہوں نے ایک اور دکان پر پتھر مارا تھا۔
Comments are closed.