جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

جنوری میں برآمدات میں 4.41 اور درآمدات میں 5.78 فیصد کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں برآمدات میں 4.41 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں درآمدات میں 5.78 فیصد کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 6.90 فیصد کمی ہوئی۔ جنوری میں ملکی برآمدات 2 ارب 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جنوری میں ملکی درآمدات 4 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 22.71 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ سالانہ بنیاد پر جنوری کے دوران برآمدات میں 15.42 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیاد پر درآمدات 19.55 فیصد کم ہوئیں۔ رواں مالی سال جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 31.97 فیصد کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں درآمدات میں 22.53 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری برآمدات میں 7.16 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا جنوری برآمدات 16 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔ جولائی تا جنوری درآمدات 36 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.