پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ امن و امان اور معاشی صورتحال کے پیش نظر قومی اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کر دیا جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ میری رائے ہے اسمبلی کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کیا جائے، حکومت کو چیزیں بہتر کرنے کیلئے مزید ایک سال دیا جانا چاہیے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ایک ڈپارٹمنٹ نے عمران خان کے خلاف11 کیسز بنا کر بھیجے ہیں، شہباز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں، مریم جیل جا سکتی ہیں تو عمران خان کیوں نہیں؟
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں جیل میرا گھر، ہتھکڑی زیور ہے تو اب صبر کریں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کی تعیناتی پر فریقین نے کہا بہت غیر جانبدار شخصیت ہے۔
پروگرام میں شریک ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات کو بنیاد بنا کر اسمبلی کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔
Comments are closed.