بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

صنعتکار محمد لاکھانی پر حملے کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج

صنعت کار محمد لاکھانی پر حملے کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق محمد لاکھانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں  اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

محمد لاکھانی کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پاک کالونی کے قریب لیاری ایکسپریس وے سے اترا تو کار سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.