بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے کمنٹری پینل فائنل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نمائشی میچ کےلیے کمنٹری پینل فائنل ہوگیا۔

5 فروری کو کوئٹہ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کے بعد سابق کرکٹر محمد حفیظ 5 فروری کو ہونے والے پی ایس ایل نمائشی میچ میں کمنٹری کریں گے، دیگر میں علی یونس، عقیل ثمر اور طارق سعید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔ میچ صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.