پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈ کردی ہیں۔
قابل اطلاق قانون اور عدالتی معلم (احکامات) کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔
وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا لیکن پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔
پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیل کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور ر پورٹ کردہ مواد کو بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
Comments are closed.