بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

جماعت اسلامی کا 10 فروری سے مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے سراج الحق کی قیادت میں 10 فروری سے لاہور سے اسلام آباد مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ عوام آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید کسی قربانی دینے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کبھی کرپشن کا مسئلہ نہیں اٹھایا، حکمرانوں کی ایکڑوں پر محیط قیام گاہیں نیلام کرنے کی بات نہیں کی۔

امیر العظیم نے کہا کہ ملک کو قرض نہیں بلکہ حکمران طبقے کی بیرون ملک دولت اور جائیدادیں واپس چاہئیں، مہنگائی مارچ کا دوسرا ایجنڈا گوادر کے عوام کے حقوق کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.