بدھ 9؍رجب المرجب 1444ھ یکم؍فروری 2023ء

ہنگری یورپ کا کرپٹ ترین ملک بن گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ہنگری یورپ کا سب سے کرپٹ ملک بن گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔

ہنگری اور بیلجیئم کے درمیان کرپشن اور دیگر قانونی معاملات پر تنازع جاری ہے جس کی وجہ سے ہنگری کے اربوں یورو کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

ان فنڈز کو بحال کروانے کیلئے ہنگری نے کئی قانونی اور انسداد بدعنوانی اصلاحات کی یقین دہانی کروائی ہے جس میں ایک نیا ادارہ قائم کیا جائے گا، ادارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

پچھلے سال یورپ کا کرپٹ ترین ملک بلغاریہ تھا جس کی جگہ اب ہنگری نے لے لی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک دہائی سے جمہوری روایات کی تنزلی اور حکمراں جماعت کی طرف سے قانون کی حکمرانی کی خرابی نے ہنگری کو اس حال میں پہنچایا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ کے خلاف ملکی اور یورپی یونین کے فنڈز کے غلط استعمال کے شواہد موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.