پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی جیل سے رہائی پر بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے جذباتی انداز میں کہا کہ فواد چوہدری کی رہائی پر میں بہت خوش ہوں اور اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے ظلم اور بربریت کو برداشت کیا ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔
فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ عدالیہ کا کردار قابل تحسین ہے، عوام اور میڈیا کا شُکر گزار ہوں۔
Comments are closed.