سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام خالصتان کی آزادی کےلیے ریفرنڈم ختم ہوگیا۔
میلبورن سے موصولہ اطلاع کے مطابق خالصتان کی آزادی کےلیے ریفرنڈم میں بین الاقوامی اداروں کے مبصرین موجود رہے۔
سکھ فار جسٹس کے مطابق 55 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 50 ہزار افراد خالصتان ریفرنڈم کے وقت فیڈریشن اسکوائر میں تھے۔
سکھ فار جسٹس نے مزید بتایا کہ وقت ختم ہونے پر بھی بڑی تعداد میں ووٹر ووٹ دینے کے منتظر تھے۔
متظمین نے بتایا کہ کثیر تعداد میں لوگ خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ کا حق استعمال نہ کرسکے۔
سکھ فار جسٹس تحریک کے مطابق عین ممکن ہے کہ آسٹریلیا میں ایک اور ریفرنڈم کروایا جائے۔
Comments are closed.