روسی شہری یوکرین جنگ میں لڑائی کیلئے فوج میں بھرتی ہونے سے بچنے کیلئے چار مہینے سے جنگل میں چھپا ہوا ہے۔
ایڈم کالینین شروع سے ہی یوکرین جنگ کے خلاف تھا، اس نے اپنی رہائشی عمارت کے باہر ’جنگ کو نا کہیں‘ کے عنوان سے بینر بھی لگایا تھا جس پر اسے دو ہفتے کیلئے گرفتار کیا گیا۔
روس کے صدر پیوٹن نے جب 3 لاکھ شہریوں کو یوکرین جنگ کیلئے بھرتی کرنے کا اعلان کیا تو ایڈم جانتا تھا کہ اسے اگلے محاذوں سے بچنا ہوگا۔
مالی مسائل کی وجہ سے وہ روس تو نہ چھوڑ سکا لیکن ٹھنڈے جنگل کے بیچ میں جا کر چھپ گیا۔
وہ پچھلے 4 مہینے سے وہاں رہ رہا تھا، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے کہا کہ اگر حکام مجھے ذاتی طور پر جنگ میں شامل ہونے کا حکم نامہ نہ دے سکیں تو قانونی طور پر مجھے جنگ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
ایڈم منفی 11 درجہ حرارت کے دوران جنگل میں خیمہ لگا کر رہ رہا ہے اور اس کی اہلیہ اسے اشیائے ضرورت لا کر دیتی ہیں۔
Comments are closed.