ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

عمران کے بیانات نے میرے اہلِ خانہ کیلئے خطرات بڑھا دیے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور اہلِ خانہ کےلیے خطرات بڑھادیے ہیں، ہم عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو نام لے کر براہ راست دھمکیاں دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اب آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر، میرے والد یا پارٹی پر حملہ ہوا تو اس سب کا حساب لیا جائے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان کے توہین آمیز، خطرناک الزامات پر قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ عمران خان میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور حواریوں کی دہشت گردوں کی سہولت کاری کی دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور میں دہشتگردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کیا، آج تک عمران خان کی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر الزامات نہیں لگا سکتا۔ عمران خان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کیے جاسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.