ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

کراچی،ریس لگاتی کاروں میں تصادم، 2 افراد زخمی

کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی، حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے مطابق سپرہائی وے جمالی پل کے قریب 2 کاریں ریس لگارہی تھی کہ اس دوران ایک کار دوسری سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے پہنچ کر آگ بجھا دی تاہم آگ کے باعث کار میں سوار 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

حادثے کے باعث سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تھی، تاہم متاثرہ کار کو روڈ سے ہٹاکر کر سڑک کنارے رکھ دیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.