جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

عمران کی جان کو خطرے کے باوجود سیکیورٹی واپس لے لی گئی، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہونے کے باوجود سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ مجھ پر درج کیس میں ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں، نگراں حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ وفاق کی بی ٹیم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں جو ہو رہا ہے، وہ آئین کے خلاف ہے، وہ کون ہے جو آئین اور قانون سے بالا ہے اور الیکشن نہیں کرانا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت سیاست دانوں سے ہوتی ہے، ڈاکوؤں اور چوروں سے نہیں، کرپشن کے سائے تلے، آصف زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمن  ایک ہیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کو بغیر وارنٹ اٹھایا گیا جبکہ شہباز گل اور اعظم سواتی پر تشدد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 ماہ میں جو ہوا وہ آمریت میں بھی نہیں ہوا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوراً انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.