جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 396 پوائنٹس کم ہوکر 40450 پر بند

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار روز تقریباً ڈھائی ہزار پوائنٹس بڑھنے کے بعد 100 انڈیکس 396 پوائنٹس گرا ہے۔

کاروبار اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 450 ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 691 پوائنٹس اور کاروباری ہفتے میں 2960 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج مارکیٹ کا کاروبار گزشتہ دو روز کے مقابلے کم رہا۔ 19 کروڑ 13 لاکھ شیئر کے سودے 7 ارب 11 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 62 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 217 ارب روپے بڑھی ہے۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 351  ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.