جمعہ4؍رجب المرجب 1444ھ27؍جنوری 2023ء

رانا ثناء فرانس کا دورہ مکمل کر کے واپس لندن روانہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء فرانس کا دورہ مکمل کر کے واپس لندن روانہ ہوگئے۔

رانا ثناء اللہ نے نوجوان رہنماؤں راجا محمد علی اور چوہدری فیصل سعید کو شاندار استقبال کرنے، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی پوری تنظیم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

روانگی کے موقع پر رانا ثناء نے چیئرمین ن لیگ فرانس راجا علی اصغر، نعیم چوہدری، سردار ظہور اقبال، طلعت چوہان اور دیگر کا بھی شکریہ ادا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور سفارتخانے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.