جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

پنجاب، شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث متعدد موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک اور پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے فیض پورتک بند کردی گئی ہے۔

سیالکوٹ لاہور موٹروے ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ہے۔

دوسری جانب قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.