پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

75 سال سے پاک امریکا طویل مدتی تعلقات آج بھی جاری ہیں، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ 75 سال سے پاک امریکا طویل مدتی تعلقات آج بھی جاری ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں امریکا کی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ چکی ہے جبکہ باہمی تجارت کا حجم تقریباً 10 ارب ڈالر ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی امریکا تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی میں کمی کا سامنا ہے، امریکا پاکستان میں توانائی جیسے مسائل کے حل میں مقامی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، پاکستان کے خاندانوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے، سینئر پاکستانی حکام اور کاروباری شخصیات سے مسائل پر بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.