پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

نیپرا کا ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس

نیپرا اتھارٹی نے ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 2021 اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانے کرچکے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے نیپرا مسلسل ہدایات، سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.