پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

اسد قیصر کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر موقع پر موجود ہی نہیں تھے، انہیں ایف آئی آر میں نامزد کر دیا گیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کی بات میں تضاد ہے، 35 استعفوں کی منظوری کا فیصلہ ان کا نہیں ان کو کہا گیا ہے، دو صوبوں میں اسمبلیاں تحلیل، یہ حکومت کو کیسے آگے لے کر جائیں گے۔

وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر بھی سنائی۔

عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی آر میں اسد قیصر کا نام ہے، ان پر الزام کیا ہے؟

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ اسد قیصر نے شہباز گل کی رہائی کے لیے احتجاج کیا تھا، ڈرانے دھمکانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.