سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہیں۔
نوید اکرم چیمہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور منیجر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید اکرم چیمہ کا نام بھی بھجوایا تھا۔
نوید اکرم چیمہ سینئر بیوروکریٹ اور گریڈ 22 کے افسر رہے ہیں، اکتوبر 2013ء میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے بطور چیف سیکریٹری پنجاب ان کی تقرری کی منظوری دی۔
وہ سیکریٹری اسپورٹس پنجاب، چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن، سیکریٹری ہاؤسنگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجر کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
نوید اکرم چیمہ کرکٹ کے حلقوں میں سخت گیر اور ڈسپلن کی پاسداری کروانے والے منیجر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔
چیف سیکریٹری پنجاب کے عہدے سے سبکدوشی کے وقت حمزہ شہباز نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ان کے کام کی تعریف کی۔
نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے انہیں جو بھی ذمے داری ملے گی، وہ اسے قبول کریں گے۔
Comments are closed.