اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

بلاول بھٹو آئندہ ہفتے ازبکستان کے سرکاری دورے پر جائیں گے، سفارتی ذرائع

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے ازبکستان کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ 25 جنوری کو تاشقند روانہ ہوں گے، وہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 26ویں وزارئے خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ای سی او کے سیکریٹری جنرل خسرو نظیری کریں گے، جس میں پالیسی سازی کے طور پر سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بلاول بھٹو زرداری متعدد شریک ممالک کے وزرائے خارجہ اور قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ دورہ تاشقند میں افغانستان پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھارت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ تاشقند میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو ازبک قائمقام وزیر خارجہ بختیار سیدوو سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ازبک صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.