اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

برسوں سے ملکی وسائل اور دولت پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، سینیٹر آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ برسوں سے ملکی وسائل اور دولت پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، آج کا نوجوان مایوس نہیں لیکن مطمئن بھی نہیں۔

اپنے بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے آج بھی نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نوجوان سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.