پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ کے باشعور عوام نے دھول چٹوادی ہے۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے مالم جبہ اور بی آر ٹی کرپشن کیسز پر حکم امتناع لے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ذاتی اسپتال کی خاطر کوئی بڑا اسپتال نہیں بننے دیا۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ کے باشعور عوام نے عمران خان کو بلدیاتی انتخابات میں دھول چٹوائی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.