پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں پارٹیاں بہت ہیں ہم کوئی نئی پارٹی نہیں بنا رہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر بنانے کا فیصلہ پارٹی کا اپنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایسا فورم بنانا ہے جس پر عوامی مسائل پر بات ہو سکے، ملکی معیشت بہتر کرنے کیلئے پہلے مفتاح اسماعیل نے کوشش کی اب اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیے۔
Comments are closed.