راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کا ہنگامی اجلاس پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی زیر صدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایسوسی ایشن آف بیورو چیفز کے رہنما، سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ارشد شریف شہید کے قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر، پیمرا کی طرف سے مختلف ٹی وی چینلز کو جاری ہونے والے نوٹس، صحافتی اداروں میں تنخواہوں میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر قرار دیا گیا کہ وفاقی حکومت کے دباؤ پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سینئر صحافی عماد یوسف کے خلاف سزائے موت جیسی دفعات کے تحت قائم کیا گیا مقدمہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو 30 جنوری زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
Comments are closed.